نئی دہلی،29اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بھوٹان نے آج ڈوکلام میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان 73دن سے جاری تناؤ کے خاتمے کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے تکونا سنگم(ٹرائی جنکشن)زون میں امن کو یقینی بنانے میں مددملے گی۔بھوٹانی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھوٹان نے ڈوکلام کے علاقے میں دونوں فریقوں کے ہٹنے کا استقبال کیا۔ہندوستان اور چین نے کل ڈوکلام سے ایک اہم سفارتی پیش رفت میں اپنی اپنی فوج کو ہٹا دیا تھا۔بھوٹان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ بھوٹان، چین اور ہندوستان کے سرحدی تعلقات کے درمیان موجودہ معاہدے کے مطابق امن اور حیثیت کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان 16جون سے تناؤ چل رہا تھا۔تناؤاس وقت تیزہوگیاجب ہندوستانی فوج نے چینی فوج کو تنازعات والے علاقے میں سڑک بنانے سے روک دیا۔ہندوستان نے اس علاقے میں تقریبا 350فوجی تعینات کیے ہیں۔